آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار
آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار
صبا لینڈ ڈیولپرس کے جاوید اختر کی سرپرستی میں منعقد سیرت النبی ﷺ نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
لاک ڈاؤن اور وبائی دور میں تعلیمی سرگرمیاں تھم سی گئی تھیں۔اسکولیں بند رہیں تو اسکولی طلبہ کے لیے ہونے والے پروگراموں کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا تھا۔ ایسے ماحول کا تعطل ختم کرنے کی پہل کرتے ہوئے صبا لینڈ ڈیولپرس (چندن پوری گیٹ، مالیگاؤں)کے روحِ رواں جاوید اخترزمین والے کی سرپرستی اور پروگرام کے کنوینرس محمد مصطفیٰ برکتی سر، احمد ایوبی سر اور اشفاق عمر سر کی محنت شاقہ سے شہر مالیگاؤں کی سطح پر ’’آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ‘‘ کے انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کے کنوینرس اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کا ثمرہ رہا کہ حبیب لانس، شہر مالیگاؤں میں۲۸؍ فروری ۲۰۲۲ء بروز پیرکو ایک کامیاب ترین پروگرام منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں شہرِ مالیگاؤں کی پرائیوٹ اردوپرائمری اسکولوں اور اردو ہائی اسکولوں کے ۴۹ ؍طلبہ نے حصہ لیا اور سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف گوشوں پر انتہائی بہترین انداز میں اپنی تقریروں کے ذریعے روشنی ڈالی۔کوئی بھی شریک ِ مقابلہ محروم نہ رہے اس لیے تمام ہی شریک طلبہ و طالبات پر انعامات کی بارش کردی گئی تھی۔ ہر شریک مقابلہ کو کم از کم ۱۱؍ انعامات سے نوازا گیا۔ مقابلے میں شامل طلبہ کے اساتذہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
سنیئرگروپ کے مومن شہزاد ملک شکیل احمد (تہذیب ہائی اسکول) نے اپنی بہترین تقریر سے سامعین کو مسحور کردیا اور اوّل انعام کے حقدار رہے۔ دوم انعام آفرین بانو غفران احمد (زم زم ہائی اسکول)، سوم انعام اشفاق احمد ذاکر حسین ( موتی ہائی اسکول)نے حاصل کیا۔ مومن سعودملک شاہد اختر (دی مالیگاؤں ہائی اسکول) اور مومن شائستہ ارم ساجد احمد (جنت ہائی اسکول)اعزازی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔
جونیئر گروپ سے مکرمہ مہرین برکتی محمد مصطفیٰ (ڈاکٹر پی ایم رحمانی گرلس پرائمری اسکول)نے دلنشین انداز سے اپنی تقریر کو اس طرح پیش کیا کہ ایک سماں سا بندھ گیا اور وہ اوّل انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔بریرہ ارم نیاز احمد (سردار پرائمری اسکول)دوّم انعام کی حقدار رہیں۔انظر ملک محمد یعقوب (شیخ امام پرائمری اسکول) کو تیسرا انعام دیا گیا۔ فاریہ ارم شفاعت اللہ (سیٹھ محمد خلیل پرائمری اسکول)اور اسفیہ محمد امین (ارم پری پرائمری اسکول)کو اعزازی انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام میں مشیر احمد انصاری (ممبئی)، ظہیر احمد قدسی، محمد رضا سر، ریاض منصف (ممبئی)، شکیل نائر (ممبئی)، اقبال انصاری(ممبئی)، مولانا مختار ملی رحمانی، مفتی انعام صاحب،محمد
عارف نوری، برکتی احمد، عبدالرشید مجددی سمیت کئی معززین موجود تھے۔
جج صاحبان میں ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی، عارف دلار سر، انصاری افضال سر، فاطمہ نگار آپا، نیاز سر(دھولیہ)، افتخارالنسا میڈم (دھولیہ) شامل تھے۔
شارق سر (زم زم ہائی اسکول)، عاطف سر(ثنا ہائی اسکول)، زاہد امین سر(شیخ امام پرائمری اسکول)، حامد حسن سر(مالیگاؤں ہائی اسکول) اور الطاف سر (مالیگاؤں ہائی اسکول) نے اس تقریری مقابلے کے انعقاد میں بہترین تعاون پیش کیا جس کی وجہ سے اتنا عظیم الشان مقابلہ منعقد کرنا آسان ہوگا۔ حبیب لانس کے مالک اور اسٹاف کا بہترین تعاون یادگار رہا۔ آخر میں جاوید اختر زمین والا(صبا لینڈ ڈیولپرس) نے اعلان کیا کہ ان شااللہ اس طرح کے مقابلے ہرسال پابندی سے منعقد کیے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment