حاجی محمد یوسف نیشنل نے پاورلوم مزدووکے لئے آٹھائی آواز، کہا حکومت رکشہ اور ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ پاورلوم مزدوروں کو بھی سبسڈی فراہم کرے
حاجی محمد یوسف نیشنل نے پاورلوم مزدووکے لئے آٹھائی آواز، کہا حکومت رکشہ اور ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ پاورلوم مزدوروں کو بھی سبسڈی فراہم کرے مالیگاؤں (پریس ریلیز ) گزشتہ دنوں ممبئی میں رکشا یونین کے نمائندوں اور ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کیساتھ وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب کی سربراہی میں وزرات میں ایک اجلاس منعقد ہوا جسکا انعقاد کورونا چین توڑنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کے لئے لیا گیاتھا، ریاستی حکومت کی جانب سے رکشا لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کو سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے. اس ضمن ریاست مہاراشٹر کے اقلیتی شہر مالیگاؤں کے یوسف حاجی نیشنل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاستی حکام کو ایک میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ رشہ یونین اور ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ مالیگاؤں شہر کے پاورلوم مزدوروں کو بھی حکومت کی جانب سے سبسڈی منلی چاہئیے. مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے اس مطالبے پر اعلیٰ حکام نے توجہ دی ہے. جس کے بعد انہوں نے پاورلوم مزدوروں کے مسائل اور پاورلوم صنعت پر بحرانی کیفیت کو دیکھتے ہوئے سبسڈی دینے کا تیقن دیا ہے. ...