Posts

Showing posts from December, 2022

نشہ مُکت تحریک چلانے والوں کے لیے سنہری موقع!* *" لوہا گَرم ہے ماردو ہتھوڑا"

Image
 *نشہ مُکت تحریک چلانے والوں کے لیے سنہری موقع!* *" لوہا گَرم ہے ماردو ہتھوڑا"!* ━════━©▩■■■■▩©━════━ *ازقلم : محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں و*  *ڈائریکٹر حفاظت میڈیا مالیگاؤں )* ━════━©▩■■■■▩©━════━ *نشہ آور اشیاء، خودکشی، قتل، چوری، غنڈہ گردی و دیگر معاملات کے خلاف گزشتہ دِنوں مالیگاؤں شہر میں الگ الگ مسالک، مکاتبِ فِکر کے علمائے کرام، سیاسی، سماجی، فلاحی، تعلیمی اداروں، تنظیموں و سرکردہ افراد نے نشہ مخالف مہم میں حصہّ لیا تھا-*  *جسمیں حضرت مولانا سیّد محّمد امینُ القادری صاحب نے عظیم الشان اجلاس، کارنر میٹنگیں اور نوجوانوں کی کاؤنسلنگ شروع کی* *حضرت مولانا محّمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے شہر کے سرکردہ افراد کو لیکر بیداری میٹنگ اور سو سے زائد کارنر میٹنگوں کے ذریعے مفتی عامر یاسین ملّی صاحب نے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی-* *کوشش کی، مقامی جمیعۃُ العلماء مدنی روڈ و جمیعۃُ العلماء سلیمانی چوک نے بھی نشہ و دیگر برائیوں کے خلاف بیداری مہم چلائی-*  *جمیعتِ اہلِ حدیث، جماعتِ اسلامی ہند نے بھی نشہ آور اشیاء کے خلاف بیداری مہم چلائی-* *مانو سماچار انو فٹّر ...

نوجوان بےراہ روی کا شکار کون ہے ذمہ دار؟کیوں بڑھتے جارہی ہے جرائم وارداتیں!؟

Image
 *نوجوان*نوجوان بےراہ روی کا شکار کون ہے ذمہ دار؟* *کیوں بڑھتے جارہی ہے جرائم وارداتیں!؟ *ازقلم : محمد عارف نوری*  *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)* *------------------------------------------* *کسی بھی شہر، ریاست، ملک کی معاشرت اور اس کی تہذیب وہاں رہنے والے افراد کی زندگی، ان کے رہن سہن، ان کی سوچ اور ان کے رویوں سے ہوتی ہے کہا جاتا ہے کہ نوجوانوں میں گمراہی اور بگاڑ تب پیدا ہوتا ہے جب وہ بلوغت اورنشوونما کی طرف گامزن ہوتے ہیں ہر لمحہ نئے تجربات اور احساسات ان کی سوچ اور فکر کی راہیں متعین کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں دوسری طرف جذبات کی شدّت انہیں درست فیصلے کرنے نہیں دیتی یہی وہ موقع ہوتا ہے جب نوجوانوں کو رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر اس وقت انہیں ماں باپ بزرگوں اور اساتذہ کی توجہ نہ ملے تو ان کی شخصیت میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔* *نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں کوئی تعمیری سوچ نہیں تعلیمی مواقع کم ہیں ان کی تعلیمی اور معاشی ناکامیاں انہیں مایوس اور نا امید کر دیتی ہیں خواہشات اور شیطانی وسوسوں میں پڑ جاتے ہیں نوجوانوں میں بے راہ روی کی سب سے اہم وج...

بروز جمعہ جامع مسجد پاٹنہ شریف میں نماز ِ جمعہ سے قبل خطاب

Image
 16 دسمبر بروز جمعہ جامع مسجد پاٹنہ شریف میں نماز ِ جمعہ سے قبل خطیبِ ملّت ،شعلہ بیاں مقرّر، خادمِ قوم ،بانی و ناظمِ اعلی، خدامِ اعلی حضرت صوفی و حکیم انیس احمد قادری صاحب قبلہ خطاب فرمائیں گے تمام ہی عاشقانِ رسول صل اللہ علیہ وسلم و عاشقانِ اہل بیت رضی اللہ تعالٰی عنہ سے شرکت کی پر خلوص گزارش و اپیل ہے۔ ٹرسٹ و منتظمین  جامع مسجد  پاٹنہ شریف

خطیبِ ملّت کا خطاب مسجد حاجی یعقوب اشرفی میں

Image
 *خطیبِ ملّت کا خطاب مسجد حاجی یعقوب اشرفی می ں* 9 دسمبر بروز جمعہ مسجد حاجی یعقوب اشرفی باغِ محمود قبرستان کے پاس نماز ِ جمعہ سے قبل خطیبِ ملّت ،شعلہ بیاں مقرّر، خادمِ قوم ،بانی و ناظمِ اعلی خدامِ اعلی حضرت صوفی و حکیم انیس احمد قادری صاحب قبلہ خطاب فرمائیں گے تمام ہی عاشقانِ رسول صل اللہ علیہ وسلم سے شرکت کی اپیل ۔ ٹرسٹ و منتظمین مسجد حاجی یعقوب اشرفی، باغِ محمود