* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*
*جنتادل و مستقیم ڈِگنٹی کے فیصلے کی سراہنا!*
*ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!*
🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝
*_____________________________*
*محمد عارف نوری*
*(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*
*______________________________*
*گزشتہ دنوں حفاظت گروپ مالیگاؤں کی جانب سے ایک مراسلہ و اپیل اخبارات و سوشل میڈیا کے ذریعے کی گئی تھی کہ مالیگاؤں شہر میں جس مقام پر بھی کام کیا جارہا ہیں چاہے وہ کسی بھی پارٹی یا لیڈر کی جانب سے کیا جارہا ہو اُس کام کی جگہ پر کام سے پہلے کام کی مکمل تفصیل لکھی ہونا چاہیے جسمیں ٹھیکیدار کی تفصیل کام کی کوالیٹی ،لمبائی چوڑائی، وارنٹی وغیرہ کا لکھا ہونا ضروری ہے اور ساتھ ہی اس کام کی کوالیٹی ٹیسٹنگ اعلیٰ افیسران کی موجودگی میں ہونا چاہیے مگر ہمارے شہر مالیگاؤں میں من مانی کاروبار جاری ہے اپنے حساب سے سانٹھ گانٹھ کرکے فنڈ نکالا جاتا ہے بوگس بل، ایک ہی روڈ، گٹر کو کئی مرتبہ بنانا ،کہیں تو بِنا کام کے ہی فنڈ نکال لیا جاتا ہے اسطرح کے واقعات ماضی میں بھی ہوچکے ہیں تقریباً 600 کروڑ سالانہ جمبو بجٹ رکھنے والی مالیگاؤں کارپوریشن اور شہر آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے یہاں فنڈ کا تفصیلی بورڈ نہیں لگایا جاتا بوگس کام کاج کیا جاتا ہے ہفتوں مہینوں میں روڈ، گٹر ،نالے ،گارڈن غائب ہوجاتے ہیں اسی بات کو لیکر حفاظت گروپ مالیگاؤں نے یہ اپیل کی تھی کہ کام کی جگہ پر بورڈ لگنا چاہیے دیکھنا یہ تھا کہ کونسا لیڈر یا پارٹی اس کی تائید اور اس پر عمل کرے گی۔ قابلِ مبارکباد ہے جنتادل کے سکریٹری مستقیم ڈِگنٹی اور صدر شانِ ہند صاحبہ جنھوں نے پریس کانفرنس لیکر ہر فنڈ کا تفصیلی بورڈ لگنا چاہیے اور نا لگنے پر ڈھول بجا کر احتجاج کا اشارہ دیا۔ حفاظت گروپ مالیگاؤں کے ذمہ داران اس کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں اور اِس تحریک کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔*

Comments
Post a Comment