بسم اللہ باغ میں آگ سانحہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان انتظامیہ غیر سنجیدہ!*

 *بسم اللہ باغ میں آگ سانحہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان انتظامیہ غیر سنجیدہ!*

محمد عارف نوری 

(صدر حفاظت گروپ) 




(پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا ہی چلا جارہا ہے انتظامیہ اور عوامی نمائندے اس جانب غیر سنجیدہ نظر آرہے ہیں تنگ گلیوں، آتی کرمن، بے ترتیب الیکڑک پول، گلیوں اور سڑکوں کے درمیان لٹکتے وائر وغیرہ کی وجہ سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیاں وقت پر مقام پر پہنچ نہیں پاتی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا جانی و مالی نقصان ہوجاتا ہے پچھلے دنوں ناگ چھاپ، دیوی کا ملّہ، رمضانپورہ سنجری چوک، مالدہ شیوار عالیہ مسجد کے پاس، مچھلی بازار نوری ٹاور وغیرہ علاقوں میں لاکھوں روپے کی املاک تباہ و برباد ہوچکی ہے اس کے باوجود انتظامیہ اور شہر کے نمائندے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا رہے ہیں آج بروز پیر بسم اللہ باغ میں اسی طرح کا واقع پیش آیا تقریباً تین سے چار کارخانے آگ سے متاثر ہوئے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا تنگ گلیوں اور بے ترتیب الیکڑک پول اور آتی کرمن کی وجہ سے آگ بجھانے والی گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچ سکی کارخانہ مالکان اپنی املاک کو تباہ و برباد ہوتے دیکھتے رہے بہر کیف کافی وقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تب تک سب کچھ تباہ و برباد ہوچکا تھا حفاظت گروپ کے صدر محمد عارف نوری، خان باقر حسین، اشفاق فٹر، پپو بھائی، ساجد سجّو، راشد بھائی، طارق بھائی، آفتاب بھائی و دیگر ذمہ داران آگ متاثرہ مقام پر پہنچ کر متاثرین کی دھارس باندھی آخر اِن نقصانات کا ذمہ دار کون ہیں؟ اس کا حل کیا ہے؟ کب تک لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوتا رہے گا؟ کیا وارڈ کے کارپوریٹروں کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے؟

Comments

  1. Malegaon har Ward k carporater haraam khor hain, ye sirf vott mangne k liye paint tak utaar lete hain,
    Jab awaam chunn kr laati hai to, uske bad phone bhi nhi uthaate hain...

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ