مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر،ایس پی و ڈی وائے کو حاجی محمد یوسف نیشنل کا مطالباتی مکتوب*_

 _*مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر،ایس پی و ڈی وائے کو حاجی محمد یوسف نیشنل کا مطالباتی مکتوب*_





     مالیگاؤں :(پریس ریلیز ) گزشتہ دونوں سے شہر بھر سے اس نے جا لاک ڈاؤن کیخلاف حاجی محمد یوسف نیشنل کے پاس عوامی رائے آرہی ہے. 

  

  اسی کے پیش نظر حاجی محمد یوسف نیشنل نے مالیگاؤں شہر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس کے ایک وفد کیساتھ مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر،اے ایس پی وڈی وائے صاحب سے ملاقات کی اور ایک مطالباتی میمورنڈم دیا.  جسمیں یہ مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر حکومت نے 5/4/2021 سے 30/4/2021 تک  جو دکانیں بند کرنیکا حکمنامہ جاری کیا ہے وہ مالیگاؤں سیمت مہاراشٹر کی عوام کو منظور نہیں ہے. 


   پچھلے لاک ڈاؤن کیوجہ سے ابھی تک کاروباری حالات سدھرے نہیں ہے. پہلے ہی عوام بہت پریشان ہےاور اس بند کی وجہ سے عوام کورونا سے نہیں بھکمری سے مرجائیگی. اور اس بند کیوجہ سے مالیگاؤں شہر میں. حکومت ومہانگر پالیکا کیجانب سے دکانوں کو بند کرنیکے حکمنامے سے شہر کے غریب، کامگار، مزدوروچھوٹاموٹادھندہ بیوپار کرنے والوں میں غصہ پیدا ہوگیاہے. 

اور عوام کا کہنا ہیکہ کیا دکانیں بند کرنے سے کورونا نہیں ہوگا؟؟


  مہانگر پالیکا کے لوگ بہت غصے سے بھرے ہوئے ہیں انکو کورونا سے مرنیکا ڈر نہیں ہے بلکہ بھکمری سے مرنیکا ڈر ہے. 


  مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و ضلغ کلکٹر صاحب کہتے ہیں کہ گھر پر رہو 7دنوں کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونیوالاہے.؛ لوگ مسجدوں میں نماز پڑھنے جاتے ہیں. اپنی فیمیلی کے لئے روزہ افطار و سحری کے لئے عید پر نئے کپڑے، اور ضروری اشیاء کی خریدی کرتے ہیں. علاج ومعالجہ کو پیسہ لگتا ہے. آج تو یہ حالت ہیکہ ہاسپٹل میں ایک دن کا 20000روپیہ بل نکل رہاہے. 

عوام نے یہ سب پیسہ کہاں سے لانا؟؟ 


گھر بیٹھے پیسہ آئیگا کیا؟؟ 


عوام کی بھکمری اور مرنیکی کی نوبت آگئی ہے. 


ہندوستان کے آئین میں لکھا ہیکہ ملک کے باشندوں کو ایسے حالات میں ضروریات زندگی کی اشیاء دینا حکومت کے ذمے ہے. اس لئے حکومت ہندوستان کے اس آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ہر شہری کو 20000ہزار روپیہ مہینہ دے اور پھر لاک ڈاؤن لگائے. اگر حکومت شہریوں کو 20000روپیہ مہینہ نہیں دیتی ہے اور لاک ڈاؤن نافذ کرتی ہے تو یہ ہندوستان کے آئین کی توہین ہوگی. 

یا پھر حکومت اور مہانگر پالیکا 5/4/2021 کے دکان بند کرنیکے حکمنامے کو واپس لے. اور شام میں 7سے صبح 7 کا لاک ڈاؤن لگائے نہیں توایسے حالات ہو کے ہیں کہ  عوام آپکے افسوں پر آکر خود کشی بھی کرینگے. 

  اسلئے 5اپریل سے 30اپریل تک جو دکانوں کو بند کروانیکا حکمنامہ جاری کیا گیا اسے واپس لیا جائے. 


   اس مکتوب پر تمام ہی آفیسران نے یقین دلایا کہ  ہم بھی آپکے مکتوب کو اعلیٰ آفیسران تک آج  ہی پہنچا ئینگے اور ہم خود بھی ہماری رپورٹ میں بتائیں گے کہ اس شہر میں دن کے کا لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے.

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ