روزانہ کمانے کھانے والا کسطرح اپنے بچّوں کا پیٹ پالے گاحکومت کو غور کرنا چاہیے! محمد عارف نوری (صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

 *روزانہ کمانے کھانے والا کسطرح اپنے بچّوں کا پیٹ پالے گاحکومت کو غور کرنا چاہیے!*

محمد عارف نوری 

(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں) 



*(پریس ریلیز) کرونا وائرس کی وجہ سے ہمارے ملک میں تباہی مچی ہوئی ہے سرکار کی سخت ہدایات جاری ہوچکی ہے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ گرتی چلی جارہی ہے کرونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں دنیا بھر میں ہر چیز اس وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے وہیں پر ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو محنت مزدوری کرکے اپنے بچّوں کا پیٹ پالتا ہے اور اپنا گزر بسر کرتا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں یہ طبقہ سب سے زیادہ اس وقت متاثر ہے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہیں تاکہ اس جان لیوا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکے بھارت سمیت دنیا کے دیگر کئی ممالک میں اس وقت کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے کاروبار مندی کا شکار ہیں سڑک پر چھوٹا موٹا کاروبار بند کرنے کی ہدایات جاری ہوچکی ہے پولس انتظامیہ سخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں جس سے روزمرّہ کمانے والے افراد متاثر ہورہے ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں روزمرّہ کمانے والوں کا اگر کاروبار بند کر بھی دیا جائے تو حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں حکومت کی جانب سے مکمل غذائی اشیاء فراہم کی جاتی ہے آج مزدور طبقہ خاص طور پر پریشان حال ہیں روزانہ کمانے کھانے والے کس طرح  اپنے بچّوں کا پیٹ پالے گا حکومت کو اس جانب توجہ دینا چاہیے ایسے نازک حالات میں بھارت سرکار کو چاہیے کہ بھارت میں رہنے والے ہر شہری کا مکمل خیال رکھیں ان کی بھرپور مدد کریں اور انہیں اشیائے خوردونوش فراہم کریں ورنہ عام آدمی کورونا مہماری سے کم بھُکمری سے ذیادہ مر جائے گا۔

ہمارا دین بھائی چارگی، محّبت اور احساس کا درس دیتا ہے لیکن افسوس!! ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جن کے پاس ایک وقت کی روٹی کھانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہونگے خدارا گزارش کرتا ہوں اس مبارک ماہ میں فوٹو بازی نا کرتے ہوئے ایسے لوگوں کی امداد کریں کیا پتا میرے رب کو ہماری کونسی ادا پسند آجائے اور ہماری دنیا و آخرت بھی سنور جائے


۔

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ