لاک ڈاٶن اور عبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا کا حل یاعلاج نہیں ہے* *جمیعت علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک*

 *لاک ڈاٶن اور عبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا کا حل یاعلاج نہیں ہے*


*جمیعت علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک*



ہم نے ایک سال سے ماسک سینیٹاٸزر ، سوشل ڈسٹینسنگ ، کرفیو ، لاک ڈاٶن کا پورا پالن کیا لیکن کورونا ختم نہ ہوسکا بلکہ جب لاک ڈاٶن ختم کیا تو ان علاقوں سے کورونا ختم ہوا اور حقیقت یہ ہے کہ ماسک سے سانس لینے میں تکلیف اور گھٹن ہوتی ہے

مساجد اور دیگر عبادت گاہیں بند کرنا یہ کورونا کا حل نہیں ہے۔بلکہ ضرورت یہ کہ کورونا اور دیگر بیماریوں کے پیدا کرنے والے کو راضی کر لے، عبادت ، توبہ ، استغفار اور دعاٶں کے ذریعے۔۔تو امید ہے کہ کورونا واٸرس ختم ہوسکتا ہے شہر مالیگاٶں میں آج جبکہ کہ کورونا کے مریض نہیں کے برابر ہیں مالیگاٶں کے دواخانوں ہسپتالوں میں دوردراز اور اطراف و اکناف کے مریض لاٸے گٸے ہیں۔

پورا شہر مالیگاٶں الحَمْدُ ِلله آج بھی محفوظ ہے شہریان اطمینان سے ہیں ۔ لیکن چند دنوں سے دیکھا اور سنا جارہا ہے کہ پولس محکمہ کیجانب سے چند مسجدوں کو بند کرنے کی نوٹس دی گٸی ہے۔اور آج جمعہ کو ایک بڑی مسجد سے مصلیان کو باہر نکالا گیا اور صرف پانچ لوگوں کو اجازت دی گٸی پولس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے  ایسی زور زبردستی اور سختی ہمیں کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں ہے۔رمضان المبارک بہت ہی با برکت  اور مقدس مہینہ ہے۔اس ماہ میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی روزہ کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔رمضان میں چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والے ہر مذہب کے لوگ ہیں۔ اگر پولس سختی برتتی ہے تو اس سے شہریان میں غم و غصہ اور سخت ناراضگی کے پھیلنےکا ڈر ہے پولس محکمہ کی جانب سے ہونے والی سختی ، مساجد کے بند کرنے کی نوٹس اور لاک ڈاٶن کی دہشت یہ کسی بھی حالت میں ہم ہونے نہیں دیں گے۔یہی دوٹوک باتیں آج بروز جمعہ  9 اپریل شام ٹھیک چار بجے شہر مالیگاٶں کے ایس۔پی۔جناب چندرکانت کھانڈوی صاحب اور ایڈسنل کلکٹر صاحب کے سامنے میمورنڈم دینے کے بعد جمعیت علما شہر ملیگاٶں کے صدر مولانا آصف شعبان اور جمعیت علما ضلع ناسک کے جنرل سکریٹری مولانا جمال ناصر ایوبی نے مشترکہ طور پر کیں جس کو بغور سماعت کرنے کے بعد ایس ۔ پی صاحب اور ایڈسنل کلکٹر صاحب نے امید جتاٸی کہ ہم  جمعیت علماء کے ذمہ داران کی بات اپنے اعلی عہدیداران تک پہنچاٸیں گے۔جمعیت علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک کی اس اہم و بروقت نماٸندگی میں حافظ انیس اظہر ملی قاری اخلاق جمالی حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا حسن ملی کیمپ مفتی طفیل قاسمی مفتی عبداللہ ہلال قاسمی حافظ جمیل اشاعتی قاری شہزاد انوری مولانا وقاص انجم انوری مولانا عبدالرحیم بیتی حافظ عبد العلیم اشاعتی حافظ رمضان اشاعتی ظہیر قیصر  عبدالصمد جنتا شیخ صابر حاجی ادریس چکن بنفس نفیس حاضر تھے

*فقط والسلام*

*قاری اخلاق احمد جمالی*

( جنرل سیکرٹری جمیعت علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک)

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ