حفاظت گروپ مانو سماچار کی جدوجہد سے بسم اللہ باغ میں الیکٹرک پول اور وائر بدلی کا کام جاری* *
*حفاظت گروپ مانو سماچار کی جدوجہد سے بسم اللہ باغ میں الیکٹرک پول اور وائر بدلی کا کام جاری*
*
_______________________________*
*Md Aarif Noori*
*(president hifazat group malegaon)*
*پچھلے دنوں وارڈ نمبر 4 بسم اللہ باغ میں ایک سانحہ پیش آیا تھا جسمیں تقریباً تین سے چار کارخانے آگ سے متاثر ہوئے تھے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا تنگ گلیوں اور بے ترتیب الیکڑک پول اور آتی کرمن کی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچ سکی آگ اتنی بڑھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پل بھر میں سب کچھ خاک ہوگیا ذمہ داران نے محمد عارف نوری، خان باقر حسین کو طلب کیا تھا دونوں صاحبان نے آگ متاثرہ مقام پر پہنچ کر متاثرین کی دھارس باندھی میڈیا والوں اور دیگر ذمہ داران کو فون کیا حفاظت گروپ مالیگاؤں و مانو سماچار نے وارڈ کے کارپوریٹروں کو فون کرکے بلایا بجلی بورڈ کے ساحل سر کو فون کرکے تمام معاملات بتائے بے ترتیب الیکڑک پول نیچے لٹکے ہوئے وائر وغیرہ کو درست کرنے اور راستے کے بیچ الیکٹرک پول کو ہٹانے کی گزارش کی تھی ساحل سر نے فوراً نمائندوں کو بھیجا اور جلد ہی کاروائی کا وعدہ کیا تھا اور انھوں نے اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے جمعہ کے دن کرمچاریوں کو بھیج کر نئے الیکٹرک پول کو راستے کے کنارے لگوائے اور ساتھ ہی بے ترتیب الیکڑک وائر اور نیچے لٹکے ہوئے وائر کو تبدیل کیا حفاظت گروپ مالیگاؤں کے ذمہ داران محمد عارف نوری، خان باقر حسین، سرفراز وائرمین، مولانا عبدالرشید مجددی، تصور علی،اسلم ٹکڑے والا، اشفاق فٹر، ساجد سجّو، جمیل انصاری وغیرہ نے کام کا جائزہ لیا اور ساحل سر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔*
Comments
Post a Comment