راشٹریہ مسلم مورچہ نے ایڈیشنل ایس پی کو میمورنڈم دیا! محمد عارف نوری (نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں)
راشٹریہ مسلم مورچہ نے ایڈیشنل ایس پی کو میمورنڈم دیا!
محمد عارف نوری
(نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں)
مالیگاؤں شہر میں اکثریت غریبوں اور مزدوروں کی ہے شہر میں ذیادہ تر لوگ چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار یا محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں پچھلے کئی دنوں سے مالیگاؤں شہر میں پولس انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے موٹا دھندہ کاروبار کرنے والوں کے ساتھ سختی برتی جارہی ہے جبکہ عوام پچھلے لاک ڈاؤن کی مار سے اب تک ابھر نہیں پائی ہیں اور اب جبکہ حالات پہلے سے بہتر ہے لوگ احتیاط کے ساتھ ماسک اور سوشل ڈسٹنشنگ وغیرہ پر عمل کررہے ہیں اور چند دنوں میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد آمد ہے جو کہ مسلمانوں کا ایک بڑا تہوار ایسے وقت میں سرکار اور پولس انتظامیہ کی جانب سے دھندہ کاروبار کرنے والوں کی دوکانوں کو بند کروایا جارہا ہے اس سے شہر کے معاشی حالات اور ذیادہ خراب ہوسکتے ہے اور اسطرح عوام کورونا سے کم بھکمری سے ذیادہ مرجائے گی اسطرح کا مطالبہ راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے کیا گیا اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب کو میمورنڈم دیا گیا اس کی کاپی محصول محکمہ، تحصیلدار، ایڈیشنل کلکٹر آفس میں بھی دیا گیا ۔اس موقع پر یوسف الیاس صاحب، اکبر سیٹھ اشرفی، سید بشیر، چھوٹا جمیل، الطاف کرانہ والا، محمد عارف نوری وغیرہ صاحبان موجود تھے۔

Comments
Post a Comment