) تیرا جینا مثالی تھا تیرا مرنا مثالی ہے
*تیرا جینا مثالی تھا تیرا مرنا مثالی ہے*
محمد عارف نوری
(نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) تیرا جینا مثالی تھا تیرا مرنا مثالی
ہے
تیرے جانے سے گلشن یہ لگے ویراں ہے خالی ہے
یہ خبر نہایت اندوہناک ہے کہ مولانا سیّد محمد ولی رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا مختصر علالت کے بعد سنیچر کے روز دوپہر میں انتقال ہوگیا "انا للہ و انا الیہ راجعون" امیر شریعت مولانا سیّد ولی رحمانیؒ کا سانحہ ارتحال ملّتِ اسلامیہ کا عظیم خسارہ ہے مولانا ولی رحمانی نے اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی ملتِ اسلامیہ کی فلاح و بہبودی میں بسر کی آپ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز تھے آپ کی نگرانی میں ملّت کے نوجوانوں کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ٹیکنیکل کالج، اسپتال، آئی اے ایس کی کوچنگ چل رہی تھی آپ ہمیشہ اپنی قوم و ملّت اور ملک کی فلاح و بہود کے لیے کوشاں رہتے تھے مولانا ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اِن کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے بظاہر اس کا پر ہونا مشکل نظر آرہا ہے اس عظیم سانحہ پر راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری صاحب، یوسف الیاس صاحب، جاوید انور صاحب، اکبر اشرفی سیٹھ صاحب، محمد عارف نوری صاحب، صوفی نورالعین صابری صاحب، اطہر اشرفی صاحب، سید بشیر صاحب، فاروق فردوسی صاحب، ریاض عطر والا و دیگر صاحبان گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعاگو ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔
Comments
Post a Comment