ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل سمیت کئی اہم فیصلے*
*جمعیة علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک*
*آئندہ تین سالہ میعاد کی پہلی اہم مجلسِ منتظمہ کامیابی سے ہمکنار*
*ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل سمیت کئی اہم فیصلے*
*مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم جمعیة علماء جو ملک کے طول و عرض میں اپنی فعالیت مذہبی شناخت اور بے لوث خدمات کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی یہ تنظیم جنگ آزادی میں اپنے نمایاں کردار سے لے کر آج تک ہر نازک گھڑی میں ملک اور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے رہنے میں جس کا آج تک اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔*
*ایک دستوری جماعت ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہر دوسال میں اس کی ممبر سازی اور انتخابات ہوا کرتے تھے مگر اس مرتبہ اس کی میعاد دستوری ترمیم کے ذریعے تین سال کر دی گئی ہے اسلئے آئندہ تین سالہ میعاد کیلئے گزشتہ سال فروری سے جدید ممبر سازی کا عمل جاری تھا جو شہری و ضلعی انتخابات کے ساتھ تکمیل کے مراحل تک پہنچا۔*
*آئندہ تین سالہ میعاد کیلئے پہلی مجلسِ منتظمہ کاانعقاد مورخہ 31 مارچ بروز بدھ بعد نمازِ عشاء دفتر جمعیة علماء سلیمانی چوک پر شہری صدر مولانا آصف شعبان صاحب کی صدارت میں ہوا۔*
*مولانا وقاص انجم کی تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا ۔اس کے بعد ایجنڈے کے مطابق شہری جنرل سکریٹری قاری اخلاق جمالی صاحب نے جدید ممبر سازی کے آمد و خرچ کا مکمل حساب عہدیداران و ارکانِ منتظمہ کے روبرو پیش کیا جس پر حاضرین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہو ہاتھ اٹھا کر منظوری دی ۔ اس کے بعد جمعیة کے دستورِ اساسی کی روشنی میں ذیلی کمیٹیوں میں رویت ہلال کمیٹی ، سیرت النبی پروگرام کمیٹی ، اصلاحِ معاشرہ پرگرام کمیٹی ، مجاہدینِ آزادی پرگرام کمیٹی ، کیرئیر گائڈنس کمیٹی ، لیگل سیل کمیٹی ، اور دینی تعلیمی بورڈ کی تشکیل کی گئی جس کی خواندگی تفصیلی طور پر شہری نائب صدر حافظ انیس اظہر ملی نے کی جس کی حاضرینِ میٹنگ نے ہاتھ اٹھا کر منظوری دی ۔*
*استقبالِ رمضان پروگرام کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ اس سال تمام پربھاگ جمعیة کے ماتحت یہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ حضرین مجلس کی جانب سے تمام امور پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ آئندہ میعاد میں جمعیة علماء کو اور بھی مضبوط فعال کرتے ہوۓ قوم و ملت کی خدمات کے دائرے کو اور بھی وسیع کیا جاۓ گا ۔*
*اخیر میں صدر مجلس مولانا آصف شعبان صاحب نے نئے عہدیداران اور ارکانِ منتظمہ کی آراء اور شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کچھ قیمتی باتیں بھی پیش فرمائیں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔*
*اس اہم میٹنگ میں مولانا حسن ملی ، مولانا ابو زید ، حافظ اشفاق جمالی ، حافظ جمیل اشاعتی ، مولانا نیاز ملی ، حافظ عبدالعزیز رحمانی ، قاری عبداللہ فیصل ، ایڈوکیٹ مفتی طفیل قاسمی ، مفتی اسلم جامعی ، قاری شہزاد انوری ، حافظ شرجیل ملی ، حافظ عبدالعلیم اشاعتی ، مفتی عبداللہ ہلال ، مولانا اسماعیل جمالی ، حافظ رمضان امام مسجد کیمپ ، حافظ عبدالباسط اشاعتی ، مولانا عبدالرحیم بیتی ، مفتی شاکر ، حافظ رمضان اشاعتی ، ظہیر قیصر ، خلیل احمد ایم ایم مدنی ، شیخ سلیم شیخ شریف ، حاجی یاسین محمد ، حاجی ادریس چکن ، توصیف خان ایم آر ، صابر شیخ ، جمیل مقادم ، راشد اختر نور محمد ، شیخ عمر کیمپ و دیگر سرکردہ افراد شریکِ مجلس رہے ۔*
*مولانا آصف شعبان صاحب کی دعا سے میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔*
*قاری اخلاق جمالی*
*جنرل سکریٹری جمعیة علماء مالیگاؤں*

Comments
Post a Comment