حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم سے جو قربت تھی وہ ہمیشہ باقی رہیگی۔۔ شیخ شاکر سر*

 *امیرِ شریعت شیخِ طریقت مولانا ولی رحمانی ،  مولانا شعیب ممبرا اور مالیگاؤں کے مشہور عالم دین و داعی مولانا محمد حنیف بیتی صاحبان کی یاد میں دفتر جمعیة علماء پر پُر ہجوم تعزیتی میٹنگ*


*حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم سے جو قربت تھی وہ ہمیشہ باقی رہیگی۔۔ شیخ شاکر سر*



*4 اپریل بروز اتوار رات ساڑھے دس بجے دفتر جمعیة علماءسلیمانی چوک پر حضرت مولانا ولی رحمانی ، مولانا شعیب ممبرا  اور مولان محمد حنیف بیتی صاحبان  کی وفاتِ حسرت آیات پر تعزیتی نششت سے خطاب کرتے ہوۓ صدرِ نششت شیخ شاکر سر نے انتہائی رقت آمیز انداز میں مولانا ولی رحمانی صاحب سے اپنے قلبی تعلق کا تذکرہ کرتے ہو مرحوم کے حسنات اور خوبیوں کو بیان کیا نیز تعزیتِ مسنونہ پیش کی*


             *صدر جمعیةعلماء مالیگاؤں مولانا آصف شعبان صاحب نے بھی انتہائی جامع انداز میں حضرت امیرِ شریعت کے تعلق سے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ شیخِ طریقت مولانا ولی رحمانی صاحب جیسی شخصیت کے ہمارے درمیان سے اٹھ جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل ہے انہوں نے جس فکر تدبّر اور جوش سے امت کی رہنمائی فرماتے ہوۓ اپنی زندگی کو وقف کیا تھا وہ ہمارے ملک کے مسلمانوں کیلئے خدائی انعام تھا اسی کے ساتھ ساتھ آپ نے مولانا شعیب ممبرا کی داعیانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوۓ ان کے مواعظِ حسنہ کی تعریف و توصیف اور کہا کہ امت کے دین کی فکر کرنے والا دین کا سپاہی ہمیں بہت یاد آۓ گا ۔مالیگاؤں کے مشہور عالمِ دین و داعی مولانا محمد حنیف بیتی کے تعلق سے بھی دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہو بتایا کہ میں جب پہلی بار چلے کی جماعت میں نکلا تو وہ میرے امیر تھے جب میں نے ان کے زہد و تقوی کا قریب سے مشاہدہ کیا ۔*


     *حافظ انیس اظہر ملی نے  مرحومین کیلئے اذکرو محاسن موتٰکم  کی روشنی میں اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ ان مرحومین کے نقش قدم پر چلنے کہ ہم سب کو کوشش کرنی چاہئیے تاکہ ہم بھی امت کے کچھ کام آسکیں ۔*


*نششت کی غرض و غایت قاری اخلاق جمالی جنرل سکریٹری جمعیة علماء نے پیش کی تلاوت مولانا وقاص انجم نے کی اخیر میں تین مرتبی سورہ اخلاص پڑھ کر مولانا عبدالعلیم اشاعتی نے رقت آمیز دعا کروائی ۔*


*اس تعزیتی نششت میں حافظ عدالعزیز رحمانی  مفتی عبداللہ ہلال مولانا عبدالرحیم نیتی حافظ رمضان اشاعتی ظہیر قیصر مفتی طفیل قادری عبدالودود سر حاجی ادریس چکن والا خلیل ایم ایم مدنی جمیل مقادم راشد اختر نور محمد آصف خان نسیم خان  شیخ صابر اور سرکردہ افراد شریک رہے۔*


*فقط والسلام*


*قاری اخلاق جمالی* 

*جنرل سکریٹری جمعیة* *علماء مالیگاٶں*

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ