مسلمانان شہرمالیگاٶں عید گاہوں پر جانے کا اصرار نہ کریں* *نماز عیدالفطر اپنے اپنے محلوں میں اول وقت میں اداکریں (کل جماعتی تنظیم)*

 *مسلمانان شہرمالیگاٶں عید گاہوں پر جانے کا اصرار نہ کریں* 


*نماز عیدالفطر اپنے اپنے محلوں میں اول وقت میں اداکریں (کل جماعتی تنظیم)*



پریس نوٹ


*آج مورخہ 11مٸی 2021 منگل رات گیارہ بجے دفتر جماعت اسلامی نیاپورہ میں شہر مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم کی ایکاہم نشست حضرت مولانا عبدالحمیدازہری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوٸ جسمیں موجودہ حالات کے تناظر میں عیدگاہوں پر نمازعیدالفطر کے متعلق باہمی صلاح ومشورہ سے فیصلہ لیاگیا* 


*موجودہ حالات میں کل جماعتی تنظیم اور ملی تنظیموں کی زبردست کوششوں اور دباٶ کے باوجود پولس انتظامیہ عیدگاہوں پر نماز عیدالفطر کی اداٸیگی کیلٸے کسی بھی طرح کی اجازت نہیں دے رہی ہے مالیگاٶں شہر کے امن وامان کو مدنظر رکھتے ہوۓ اور نقض امن کے خطرے سے بچنے کیلٸے کل جماعتی تنظیم نے اپنی میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانان شہر اپنے اپنے محلوں میں تمام احتیاطی تدابیر (سوشل ڈسٹنس   ماسک کا استعمال ) پر عمل کرتے ہوۓ نمازعید اول وقت میں ادا کریں شہر کے تمام ہی مکتبہ فکرکے اٸمہ مساجد سے درخواست ہیکہ اس پر عمل پیرا ہوں* 

*نماز عید کا اعلان بھی مساجد سے نہ کریں بلکہ بورڈ لگادیں* 

*اسی طرح عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ بھیڑ بھاڑسے حتی الامکان بچیں اور عیدگاہوں کا رخ ہرگز ہرگز نہ کریں مالیگاٶں کی عوام خاص طور پر مسلم نوجوان پولس عملہ کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آٸیں* 

*واضح ہوکہ شہر مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم نے حالیہ فیصلہ ملک کی تمام ملی تنظیموں اور مسلم پرسنل لإ کی نماز عیدالفطر سے متعلق حالیہ ھدایات اور گاٸیڈ لاٸن کی روشنی میں موجودہ فیصلہ مسلمانان مالیگاٶں کیلٸے کیا ہے امید کہ مسلمانان شہر ان* *ھدایات پر عمل پیرا ہوں گے تاکہ امن وامان برقرار رہے*

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ