بھارت کی عوام کورونا سے مررہی ہیں اور سرکار کو دوسرے ملکوں کی عوام کی فکر کیوں؟ سی اے اے ظالمانہ قانون کا کُھل کر نفاذ! محمد عارف نوری (صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)



 بھارت کی عوام کورونا سے مررہی ہیں اور سرکار کو دوسرے ملکوں کی عوام کی فکر کیوں؟ 

سی اے اے ظالمانہ قانون کا کُھل کر نفاذ!

محمد عارف نوری

(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)


(پریس ریلیز) ملک میں سیاہ شہریت ترمیمی قانون CAA کا نفاز ہوچکا ہے بھارت کی وزارتِ داخلہ نے CAA پر عمل در آمد شروع کردیا ہے ہندوتوا ذہنیت رکھنے والوں نے بھارت جیسے سیکولر ملک میں سخت ترین ظالمانہ اقدام کا کھُل کر نفاذ شروع کردیا ہے پچھلے دنوں پورے ملک میں سی اے اے کے خلاف جگہ جگہ پر شاہین باغ اور ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے ساتھ تمام مذاہب کی انساف پسند عوام نے سڑکوں پر پُرامن احتجاج جاری رکھا تھا اس وقت بھارت سرکار نے آندولن کو ختم کرنے کے لیے طرح طرح سے رکاوٹیں ڈالی الزامات لگائے اور بہت سارے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا کئی افراد شہید بھی ہوئے اُس وقت کورونا وائرس کے نام پر این آر سی، سی اے اے مخالف تحریک کو طاقت کے بل بُوتے پر بند کروایا گیا آج جبکہ کورونا کی انتہائی خطرناک تیسری جانلیوا لہر شروع ہوچکی ہے لوگوں کو جلانے کے لیے لکڑیاں تک دستیاب نہیں ہے مشان کھائی میں مُردوں کو جلانے کے لیے جگہ نہیں ہے مجبوراً مُردوں کو گنگا میں بہایا جارہا ہے ہاسپٹلوں میں آکسیجن سلینڈر موجود نہیں ہیں ہاسپٹلوں میں مریضوں کو رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے بھکمری کی نوبت آچکی ہے ایسے نازک اور خطرناک حالات میں سرکار کورونا سے لڑنے اور اپنے ملک کی عوام کی جان بچانے کی بجائے مہینوں تک بنگال، آسام، کیرل، وغیرہ انتخابات میں مصروف تھی لکشدیپ میں ظالمانہ کاروائیاں چل رہی ہے اور اب سی اے اے کا نفاذ آخر مرکزی سرکار کرنا کیا چاہتی ہے؟ اسطرح کی کارروائیوں سے کیا ملک میں بدامنی نہیں پھیلی گی؟ ملک میں امن امان اور بھائی چارگی ختم ہونے کا اندیشہ ہے اِس وقت ملک کی سیکولر اور انصاف پسند عوام کو بیدار ہونے کی سخت ضرورت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ