شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، توجہ طلب !!* محمد عارف نوری (صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

 *شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، توجہ طلب !!*

محمد عارف نوری 

(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں) 



( پریس ریلیز)ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام طبقے کے افراد مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں مہینوں کام کاج ٹَھپ ہونے اور لاک ڈاؤن کی سخت شرائط، ہر طرف پولس بندوبست، افسران کی موجودگی کی وجہ سے چوری، ڈکیتی، غنڈہ گردی و دیگر جرائم پیشہ ور افراد کو موقع نہیں مل سکا یہی وجہ ہے کہ جرائم وارداتوں میں کمی پائی گئی تھی چونکہ لاک ڈاؤن کو مہینوں گزر چکے ہے اور لاک ڈاؤن کی شرائط میں کافی حد تک نرمی کردی گئی ہے بے روزگاری کی شرح بڑھ چکی ہے ہر طرح کے چھوٹے بڑے کاروبار متاثر ہوچکے ہیں نشہ آور اشیاء کی فراوانی آسان ہوچکی ہے اسلئے پچھلے دنوں کی بہ نسبت شہر اور مضافات میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کا اندیشہ بڑھ چکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کی شروعات ہوچکی ہے پچھلے دنوں شہر میں چوری، قتل، موبائل چوری، خودکشی وغیرہ کے واقعات سامنے آچکے ہیں ایسے حالات میں پولس ڈپارٹمنٹ، انتظامیہ اور سیاسی لیڈران کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے عوام کو بھی احتیاط کے ساتھ ساتھ بیدار رہنے کی بے حد ضرورت ہے خواتیں سونے کی نمائش سے پرہیز کریں، نوجوان اپنے موبائل فون، چین، مہنگی گھڑیاں وغیرہ کو احتیاط سے رکھیں، ضرورت سے زیادہ نقد رقم ساتھ لیکر سفر نا کریں، سنسان جگہوں پر ذیادہ رات کو نا جائیں، ندی تالاب میں نہانے سے پرہیز کریں، والدین اپنے بچّوں پر خصوصی نظر رکھیں، نوجوان آپسی تنازعات سے بچیں، ہمارے شہر مالیگاؤں میں امن و امان کو بحال کریں پولس ڈپارٹمنٹ خاص طور پر توجہ دیں ذیادہ تر جرائم نشے کی حالت کی ہوتے ہیں اس لیے منشیات پر قدغن لگانا بے حد ضروری ہے .

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ