کھڈے میں شہر یا شہر میں کھڈّا 🧺

کھڈے میں شہر یا شہر میں کھڈّا 

🧺


🧹🧴🦠🧬🧫⚗️💈📿🧿

*_____________________________*

*ازقلم : محمد عارف نوری* 

*(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)*

*____________________________*


*دو دنوں کی رِم جِھم بارش کی وجہ سے مالیگاؤں شہر کا نقشہ ہی تبدیل ہوگیا ناکارہ کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے بار بار کارپوریشن کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ بارش سے قبل شہر کے نالوں، گٹروں کی نکاسی کو ممکن بنایا جائے صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے مگر افسوس شہر کی قیادت پر! رِم جِھم بارش کی وجہ سے سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور کچرا کُنڈیاں بھری پڑی ہیں شہر کے مضافاتی اور مرکزی علاقے کیچڑ سے اٹے ہوئے ہیں شہر میں مسلسل دو روز سے رم جھم بارش شروع ہے پورا شہر ندی میں تبدیل ہوچکا ہے گھڑوں میں گندہ پانی جمع ہوا ہے نالوں کی صفائی کا کوئی ٹھوس نظام نہیں ہے مضافاتی علاقوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پورے شہر میں کیچڑ ہی کیچڑ جمع ہے بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ملازمین صفائی کرنے کا پیسہ مانگتے ہیں یا عوام اپنے ہاتھوں سے صفائی کرنے پر مجبور ہیں آخر شہر کے لیڈران کس خوابِ غلفت میں مبتلا ہے؟ یا کارپوریشن الیکشن کے انتظار میں ہیں؟ ہزاروں افراد کو جمع کرکے بڑی بڑی باتیں کرنا، دمدار نمائندگی کا دَم بھرنا، وکاس کا نعرہ لگانے والے آجی، ماجی انٹرنیشنل لیڈران کو شاید یہ سب دکھائی نہیں دیتا کچھ کوتاہیاں ہماری بھی ہے جس پر دھیان دینا بے حد ضروری ہے۔*

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ