ایک حماّم میں سب.................. !* *سنجیدہ طبقے میں تشویش کا ماحول
*ایک حماّم میں سب.................. !*
سنجیدہ طبقے میں تشویش کا ماحول
ماحول!*
💧💧💧💧💧💧💧💧💧💧💧
*______________________________*
*✍🏻 Md Aarif Noori*
*(President Hifazat Group Malegaon)*
*______________________________*
*مالیگاؤں شہر مسجدوں، میناروں ، مدرسوں، خانقاہوں، علمائے کرام، اکابرین، عِلمی و ادبی شناخت رکھنے والا مسلم اکثریت والا تاریخی شہر ہے مالیگاؤں شہر کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا یہاں کے عظیم بزرگ رہنماؤں نے شہر کو بہت کچھ دیا ہے اِن رہنماؤں نے ذاتیات پر مبنی سیاست کو پسند نہیں کیا ہمیشہ تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل پر بات کی مگر افسوس آج مالیگاؤں شہر کا وقار جاتا نظر آرہا ہے سیاسی لیڈران کُھلے عام اسٹیج سے بدکلامی و بدذبانی کرتے نظر آرہے ہیں تعمیر و ترقی اور مسائل پر کوئی بات کرنے کو راضی نہیں لاکھوں روپے جلسے جلوس کے نام پر خرچ کرنے والوں کو شہر کی خستہ حالی دکھائی نہیں دیتی تعمیر و ترقی کی بات نا کرتے ہوئے دیکھ لینگے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی باتیں کی جارہی ہے آخر تعمیر و ترقی میں سبقت لے جانے کی کوشش کیوں نہیں کی جاتی؟ سیاسی دشمنی میں ذاتیات پر کھل کر حملہ کرنا، تہمت ،بہتان، الزام تراشی، عزتِ نفس پر حملہ کرنا، نازیبا جملوں کا استعمال بڑھتا جارہا ہے بلیک میلنگ والی سیاست عروج پر ہے ان باتوں سے شہر کے سنجیدہ طبقے میں تشویش کا ماحول ہے سیاسی لیڈران ہے جنھوں نے پورے شہر کو کنگال کرڈالا ہے مالیگاؤں شہر میں حد درجے کی گِری ہوئی اور گندی سیاست وِکاس اور اصلاحِ سیاست کے نام پر کی جارہی ہے اپنے عیبوں کو چھپانے کے لئے کُھلے عام پورے شہر کی عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے غنڈہ گردی، ذات برادری، جھوٹ، چوری، دھوکہ، ذاتیات، الزام تراشی پر مبنی سیاست کا پورے شہر میں بول بولا ہے سارے سیاسی لیڈران صرف عوام کا استعمال کررہے ہیں اور حالات بَد سے بَدتر ہوچُکے ہیں اتی کرمن، گندگی، مَچھروں کی بَھرمار، وبائی بیماریاں، خستہ حال سڑکیں، ٹوٹی فوٹی گٹریں، تمام تر بنیادی سہولیات سے شہر کل بھی محروم تھا اور آج بھی محروم ہے اس پر کوئی لیڈر بات کرنے کو تیار نہیں ایک وقت وہ بھی تھا جب مالیگاؤں شہر کا بَجٹ صرف نَو کروڑ تھا اُس وقت کا کیا گیا کام آج بھی زمین پر موجود ہیں اور اُسی نَو کروڑ کے بجٹ میں دوسرے شہروں کو قرض بھی دیا جاتا تھا اور آج تقریباً ساڑھے چار سو کروڑ کارپوریشن کا سالانہ بجَٹ ہے اس کے باوجود کارپوریشن مقروض ہے بڑے افسوس کا مقام ہے! شہر بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہے شاید ہی مالیگاؤں شہر نے اس سے پہلے ایسا دور دیکھا ہو ابھی بھی وقت ہے عوام جاگیں اور ایسے لوگوں کو گھر کا راستہ دِکھائے کیونکہ "ایک حمّام میں سب............... ہیں" مالیگاؤں شہر کا المیہ ہے عوام جاگیں اور سوچیں شہر کس سِمت جارہا ہے.*
*شیئر آل گروپ*
*_____________________________*

Comments
Post a Comment