مدینہ مسجد کی توسیع کیلئے زمین خریدی: عامۃ المسلمین سے تعاون کی گزارش


 مدینہ مسجد کی توسیع کیلئے زمین خریدی: عامۃ المسلمین سے تعاون کی گزارش


مالیگاؤں: قلب شہر میں واقع مدینہ مسجد (آگرہ روڈ مدینہ آباد) کی توسیع کے لیے شمال و جنوب میں مسجد سے متصل زمین (جگہ) کی خریدی طے ہو ئی ہے۔ مسجد سے لگ کر دونوں طرف کی زمین جو تقریباً دو ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، کا سودا ایک کروڑ دو لاکھ روپیے میں ہوا۔اِس بھری پُری آبادی میں مدینہ مسجد کی کشادہ عمارت نمازیوں کے لیے ناکافی محسوس کی جا رہی تھی جس کے سبب ایک مدت سے کشادگی کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔اس سلسلے میں مدینہ مسجداہلسنّت کے امام و خطیب حافظ فراز احمد برکاتی نے کہا کہ اصحابِ خیر مسجد کی توسیع کے لیے زمین خریدی میں مالی تعاون کریں تا کہ جلد از جلد رقم ادا کی جا سکے۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ چوں کہ مسجد میں صرف ہونے والا مال اللہ کی رضا و خوشنودی میں خرچ ہوتا ہے اس لیے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی مسجد کی زمین خریدی میں حصہ لیں۔ اس ضمن میں اصحابِ خیر سے گزارش ہے کہ مسجد کے ذمہ داران سے رابطہ کریں تا کہ شہر کے مصروف ترین و مرکزی علاقہ کی اِس مسجد کی توسیع کی راہیں ہموار ہوں۔

 حافظ فراز احمد برکاتی 9975370370،

سلیم راشن والے 8208084285،

محمد طاہر بھائی 9260680369

ایسی گزارش ٹرسٹیان و منتظمین مدینہ مسجد، پنچ کمیٹی مدینہ آباد، پنچ کمیٹی بادشاہ خان نگر، نوجوانان حسین سیٹھ کمپاؤنڈ نے کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

آل مالیگاؤں سیرت النبیﷺ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار

* *ہر فنڈ کا بورڈ لگاؤ نا لگنے پر ڈھول بجاؤ احتجاج کو مکمل تائید و حمایت حفاظت گروپ کا مکمل تعاون!* 🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝🤝 *_____________________________* *محمد عارف نوری* *(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )*

خطیب ملت صاحب کا خطاب بروز جمعہ 2 جولائی کو مسجد اہلسنت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ میں خطیب ذیشان پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا خطیب ملت الحاج حکیم صوفی انیس احمد قادری صاحب (بانی و صدر انجمن خدام اعلحضرت و صدر آل انڈیا علماء بورڈ اور (ن ص) سنی جمیعت الاسلام) کا بعنوان فلسفہ قربانی پر خطاب ہوگا۔ خطاب اذان کے فوراً بعد شروع ہوجاے گا ۔ لہذا تمام احباب و مصلیان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت پر حاضر رہ کر ڈھیروں ثواب حاصل کر یں۔ الداعیان امام حافظ نوید رضا صاحب وٹرسٹیان مسجد اہلسنّت حلیمہ حشمتی رمضان پورہ