سیّد محمد امین القادری صاحب کی سوچ و فکر کو سلام!! نشہ معاشرے میں بگاڑ کا اہم سبب!! زقلم : محمد عارف نوری (صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں
*سیّد محمد امین القادری صاحب کی سوچ و فکر کو سلام!!*
*نشہ معاشرے میں بگاڑ کا اہم سبب!!*
🍷🥃🍾🎯🎲🎰💵🦠🧬🧫🩻
*_____________________________*
*ازقلم : محمد عارف نوری*
*(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)*
*______________________________*
*مذہبِ اسلام میں ہر قسم کے نشے کو سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے* کیونکہ نشہ آور اشیاء کی وجہ سے معاشرے کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے نشے کی وجہ سے سماج میں نت نئی برائیاں جنم لیتی ہے جس کی وجہ سے سماج کی بنیادیں ہِل جاتی ہے رشتے داریوں میں آپسی رنجشیں بڑھ جاتی ہے کبھی کبھی دشمنی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ *رشتے داری ٹوٹنے کا سبب بھی بنتا ہے نشہ آور اشیاء کی وجہ سے میاں بیوی، باپ بیٹے، بھائی بہن کے درمیان گھریلو رنجشیں اور جَھگڑے بہت ذیادہ ہوتے ہیں* نشہ کبھی کبھی *طلاق* کا سبب بھی بنتا ہے نشے کے عادی شخص کی *مردانہ قوّت بھی متاثر ہوتی ہے* جسکی وجہ سے وہ بیوی کا حق ادا کرنے کے قابل نہیں رہتا اور جس معاشرے میں نشے کی وباء بہت ذیادہ عام ہوتی ہے ایسے معاشرے میں حادثات اور جرائم بہت ذیادہ ہوتے ہیں اس کے علاوہ *عصمت دری، چوری، قتل، خودکشی، غنڈہ گردی جیسے واقعات کَثرت سے ہوتے ہیں* نشے کی حالت میں اکثر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے حادثات بھی ہوتے ہیں نشے کے عادی *انسان کے اندر سے شرم حیا بِلکل ختم ہوجاتی ہیں* سُستی کاہلی، اور لاپرواہی اس کے اندر پیدا ہوجاتی ہے *سماج میں ایسا شخص ذلیل ہوکر رہ جاتا ہے* کبھی کبھی نشے کی لَت کی وجہ سے انسان اپنی *بہن، بیٹی، بَہو کی عزّت کا سودا بھی کرتا نظر آتا ہے* اسلئے بہتر معاشرے کے لئے نشہ جیسی برائیوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ہر فرد سب سے پہلے اپنے آپ سے اپنے خاندان سے اور پھر اپنے شہر سے *نشہ جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی* مالیگاوں شہر میں نشے کا زور حد سے زیادہ بڑھتا نظر آرہا ہے اسلئے نشے کے خلاف *بِلا تفریق شہر کے تمام مسلک کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی، مِلّی تنظیموں کو آواز اٹھانی ہوگی اور مضبوط لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا* اسی سلسلے میں *"عالمی تحریک سُنّی دعوتِ اسلامی کے نگراں الحاج سیّد محّمد امین القادری صاحب"* نے وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے قابلِ تحسین اقدام اٹھایا ہے *23 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے والے بعنوان "نشہ کی تباہ کاریاں"* اجلاس کو *حفاظت گروپ مالیگاؤں صدر محمد عارف نوری، راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی* صاحبان مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔


Comments
Post a Comment