نشہ مُکت تحریک چلانے والوں کے لیے سنہری موقع!* *" لوہا گَرم ہے ماردو ہتھوڑا"
*نشہ مُکت تحریک چلانے والوں کے لیے سنہری موقع!*
*" لوہا گَرم ہے ماردو ہتھوڑا"!*
━════━©▩■■■■▩©━════━
*ازقلم : محمد عارف نوری*
*(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں و*
*ڈائریکٹر حفاظت میڈیا مالیگاؤں )*
━════━©▩■■■■▩©━════━
*نشہ آور اشیاء، خودکشی، قتل، چوری، غنڈہ گردی و دیگر معاملات کے خلاف گزشتہ دِنوں مالیگاؤں شہر میں الگ الگ مسالک، مکاتبِ فِکر کے علمائے کرام، سیاسی، سماجی، فلاحی، تعلیمی اداروں، تنظیموں و سرکردہ افراد نے نشہ مخالف مہم میں حصہّ لیا تھا-*
*جسمیں حضرت مولانا سیّد محّمد امینُ القادری صاحب نے عظیم الشان اجلاس، کارنر میٹنگیں اور نوجوانوں کی کاؤنسلنگ شروع کی*
*حضرت مولانا محّمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے شہر کے سرکردہ افراد کو لیکر بیداری میٹنگ اور سو سے زائد کارنر میٹنگوں کے ذریعے مفتی عامر یاسین ملّی صاحب نے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی-*
*کوشش کی، مقامی جمیعۃُ العلماء مدنی روڈ و جمیعۃُ العلماء سلیمانی چوک نے بھی نشہ و دیگر برائیوں کے خلاف بیداری مہم چلائی-*
*جمیعتِ اہلِ حدیث، جماعتِ اسلامی ہند نے بھی نشہ آور اشیاء کے خلاف بیداری مہم چلائی-*
*مانو سماچار انو فٹّر صاحب نے بھی اپنے چینل کے ذریعے نشے کے خلاف ڈیجیٹل مہم و بیداری پروگرام میں حصّہ لیا-*
*آشیانہ مجددی فاؤنڈیشن و حفاظت گروپ مالیگاؤں نے شہر میں 20 سے زائد کارنر میٹنگیں لیکر نشے کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تھا-*
*انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے شیخ خالد حاجی صاحب نے نشے کے خلاف کلکٹر آفس تک ریلی نکالی-*
*مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن نے نشہ مُکت کمیپ کا انعقاد کیا تھا-*
*مرحوم سلیم ساحل صاحب نے بھی نشہ مُکت کمیپ کا انعقاد کیا تھا-*
*میکس اِسٹیپ فاؤنڈیشن نے بھی نشے کے خلاف تحریک چھیڑے ہوئے ہے-*
*اسلامپورہ میں بھی وارڈ کے ذمہ داروں نے شراب بندی مہم چلائی تھی-*
*مقامی اخبارات میں نشہ آور اشیاء اور ان کے نقصانات کے بارے میں اکثر شامنامہ، ترجمانِ اردو، اتحّاد ٹائمز، روزنامہ، نشاط نیوز، دیوانِ عام وغیرہ میں خصوصی طور پر شائع کیا جاتا رہا اس کے علاوہ شہر کے بہت سارے اداروں، کلبوں، تنظیموں نے وقتاً فوقتاً نشہ، خودکشی، قتل، چوری، غنڈہ گردی و دیگر برائیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہیں اور اس کے سددِ باب کے لیے کوشاں ہیں البتہ 20،21 دسمبر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا جاری اجلاس میں خصوصی طور پر نشہ آور اشیاء پر بحث رکھی گئی جسمیں برسرِ اقتدار اور اپوزیشن نے نشہ آور اشیاء اور نشے کا کاروبار کرنے والوں پر کسطرح قدغن لگایا جائے اس کے خلاف کیا قانون بنایا جائے اس پر لمبی بحث جاری رہی کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر ڈرگز، نشہ آور اشیاء ضبطی و کاروائی کی گئی شہرِ مالیگاؤں میں بھی نشہ آور اشیاء خریدو فروخت کرنے والوں پر کاروائی جاری ہے شہر کو نشہ مُکت کرنے کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ تمام لوگوں کو مل کر حکمتِ عملی، دانشمندی، اتحّاد اور مضبوطی کے ساتھ نشے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے کہاوت ہے "لوہا گَرم ہے مارو ہتھوڑا".......*

Comments
Post a Comment